30 دسمبر، 2024، 7:02 PM

صیہونی رجیم نے ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور آبادکار کو گرفتار کر لیا

صیہونی رجیم نے ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور آبادکار کو گرفتار کر لیا

صیہونی حکومت نے مقبوضہ علاقوں کے ایک آباد کار کو ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت نے ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک آباد کار کو گرفتار کر لیا ہے۔

صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ علاقے "بتاح تکفا" کے 29 سالہ آباد کار نے ایران کے لئے جاسوسی خدمات فراہم کی ہیں۔

صیہونی حکومت نے الزام لگایا کہ مذکورہ آباد کار نے سابق وزیر جنگ بینی گانٹز کی رہائش گاہ کی ویڈیو بنانے کے علاوہ کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔

واضح رہے کہ صیہونی رجیم حالیہ مہینوں میں مقبوضہ فلسطین کے متعدد آباد کاروں کو ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے۔

News ID 1929196

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha